شعلۂ حسن طور پر دیکھا
شعلۂ حسن طور پر دیکھا
نور میں نار جلوہ گر دیکھا
حسن کی بے نیازیاں نہ گئیں
عشق کو لاکھ غم بہ سر دیکھا
ان کی پہلی سی بھی نظر نہ رہی
اپنی گریہ کا یہ اثر دیکھا
دور اتنا ہی میں ہوا خود سے
تجھ کو نزدیک جس قدر دیکھا
حسن آزاد اور بہ قید حجاب
ہم نے چاہا اسے جدھر دیکھا
نہ بنا آشنا کبھی نہ بنا
چرخ کو لاکھ اپنا کر دیکھا
دل کی بستی اجڑ گئی اطہرؔ
یہ فسانہ بھی مختصر دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.