Sufinama

دیکھ کر اس بت کو سکتہ کیوں نہ ہو

اوگھٹ شاہ وارثی

دیکھ کر اس بت کو سکتہ کیوں نہ ہو

اوگھٹ شاہ وارثی

MORE BYاوگھٹ شاہ وارثی

    دیکھ کر اس بت کو سکتہ کیوں نہ ہو

    اک جہاں محو تماشا کیوں نہ ہو

    دیکھتے ہیں دیکھنے والے تمہیں

    کوئی صورت کوئی نقشہ کیوں نہ ہو

    جس نے چھوڑا دین و دنیا کا خیال

    دونوں عالم میں یکتا کیوں نہ ہو

    راز افشا کر دیا منصور نے

    جابجا اب اس کا چرچا کیوں نہ ہو

    کھل گئی اپنی حقیقت جس کو وہ

    جز سے کل قطرہ سے دریا کیوں نہ ہو

    جس نے دیکھا چشم حق بیں سے تمہیں

    وہ تمہارا دل سے بندہ کیوں نہ ہو

    آدمی اوگھٹؔ سا ہوئے بت پرست

    اس کی قسمت میں لکھا تھا کیوں نہ ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے