عجب تفرقہ عشق بازی میں دیکھا
عجب تفرقہ عشق بازی میں دیکھا
کہ ہم ہیں کہیں دل ہمارا کہیں ہے
عیاں جز و کل میں یہ ہے جس کا جلوہ
میرے دل میں پوشیدہ وہ مہ جبیں ہے
کریں سیر کیوں بت کدہ کی نہ واعظ
وہاں کیا خدا کی خدائی نہیں ہے
بہانہ ہے یہ عرش اور لا مکاں کا
حقیقت میں وہ میرے دل کا مکیں ہے
کیا جس نے یہ حال اوگھٹؔ ہمارا
جو دل لے گیا مفت وہ اک حسیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.