Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیری محفل میں یہ جانانہ دیکھا

اوگھٹ شاہ وارثی

تیری محفل میں یہ جانانہ دیکھا

اوگھٹ شاہ وارثی

تیری محفل میں یہ جانانہ دیکھا

جسے دیکھا اسے پروانہ دیکھا

کسی پردہ نشیں کی جستجو میں

کبھی کعبہ کبھی بت خانہ دیکھا

کرامت یہ بھی ہے پیر مغاں کی

کہ زاہد نے در مے خانہ نہ دیکھا

یہ گبر و شیخ کے مذہب میں کب ہے

جو لطف مشرب رندانہ دیکھا

ہوئے سرشار و بے خود شیخ صاحب

کہو فیض در میخانہ دیکھا

خدا شاہد ہے سچ کہتا ہوں زاہد

بتوں میں جلوۂ جانانہ دیکھا

اسی کو ہر جگہ مہمان پایا

اسی کو ہم نے صاحب خانہ دیکھا

رہی حسرت نہ سیر لا مکاں کی

شہ وارث کا جب کاشانہ دیکھا

خفا ہونے میں بھی اس گل کے اوگھٹؔ

عجب اک ناز معشوقانہ دیکھا

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے