کوئی بشر نہ جہاں میں جو مبتلائے فراق
کوئی بشر نہ جہاں میں جو مبتلائے فراق
خدا کے قہر سے کچھ کم نہیں بلائے فراق
ہلاک دم میں جو انساں کو بے اجل کر دے
نہ ایسا درد و غم ہے کوئی سوائے فراق
ہزار صدمے ہیں کم ایک ہجر کے گم سے
خدا کسی کے نہ دشمن کو بھی دکھائے فراق
کہیں بڑی ہے قیامت کے دن سے ہجر کی شب
کوئی بیان نہیں کر سکتا انتہائے فراق
کلیجہ عاشق غمگیں کا روز کھاتا ہے
خدا نے کی ہے مقرر یہی غذائے فراق
سوائے شربت دیدار یار اے اوگھٹؔ
جہاں میں اور نہیں ہے کوئی دوائے فراق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.