عیاں کس جگہ تیرا جلوہ نہیں ہے
عیاں کس جگہ تیرا جلوہ نہیں ہے
وہ لیکن مجھے چشم بینا نہیں ہے
نگاہ تلطف کو ہرگز نہ کم کر
ستم اس سے کوئی زیادہ نہیں ہے
جو چاہے ستم کر گوارہ ہے مجھ کو
مگر تیری فرقت گوارا نہیں ہے
ہے طاعت پہ مغرور نادان زاہد
ترے سبحہ میں رام دانا نہیں ہے
رہ منزل دل نہ کیوں کر ہو مشکل
یہ پاؤں سے جانے کا رستہ نہیں ہے
تجھے بحر غم سے گزر نے کو اے شوقؔ
ہماری غزل کا سفینہ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.