Font by Mehr Nastaliq Web

ہو گلہ ضعف دست پائی کا

عزیز حسن

ہو گلہ ضعف دست پائی کا

عزیز حسن

MORE BYعزیز حسن

    ہو گلہ ضعف دست پائی کا

    یا کہ آہوں کی نا رسائی کا

    دل دھڑکتا ہے ہوش اڑتے ہیں

    نام مت لیجیے جدائی کا

    لیجیے خنجر گلا بھی حاضر ہے

    حال پر دیکھیے کلائی کا

    آئینہ دیکھ کر ہوئے حیراں

    جن کو دعویٰ تھا ایکتائی کا

    اشک بے ساختہ نکل آئے

    ذکر جب آگیا جدائی کا

    آج وہ ہیں کہاں حسین جہاں

    جن کو غرہ تھا دلربائی کا

    ضعف نے یوں کیا عزیزؔ نحیف

    بن گیا نقش چار پائی کا

    مأخذ :
    • کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 249)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے