Font by Mehr Nastaliq Web

لگا درد جگر چھپ چھپ کے دینے کام نشتر کا

عزیز حسن

لگا درد جگر چھپ چھپ کے دینے کام نشتر کا

عزیز حسن

MORE BYعزیز حسن

    لگا درد جگر چھپ چھپ کے دینے کام نشتر کا

    بہا خونِ جگر ہو کر کے آنسو دیدۂ تر کا

    عبث الزام کشتوں پر ہے داغِ خونِ احمر کا

    ہمارے خوں نے دھو ڈالا غبار آج اس کے خنجر کا

    ذرا آکر کے دیکھو تو تماشہ دیدۂ تر کا

    نہ دیکھا ہو جو کشتی سے کبھی بہنا سمندر کا

    لگاؤ شوق سے تم وار پر وار اپنے خنجر کا

    دہانِ زخم کو لطف آئے ہے قندِ مکرر کا

    ہوا محو تصور یوں بنا تصویرِ حیرانی

    کھلی ہے آنکھ اختر میں بنا ہے جسم پتھر کا

    میرے نالوں نے پہنچائی تعشق کی خبر ان تک

    نکالا کام آہوں نے مرے بالِ کبوتر کا

    کیا گم اپنی ہستی کو ترے ظلماتِ گیسو میں

    نہیں بے جا اگر دعویٰ کروں بخت سکندر کا

    تجسس میں کسی کے روح پہنچی تابہ علیین

    ذرا دیکھیے کوئی اڑنا مرے اس مرغ بے پر کا

    حسینانِ جہاں میں ہی کسی کی ہے جھلک آتی

    عیاں ذرہ سے ہوتا ہے سراسر نور خاور کا

    یہ مقصد تھا کہ ماتم کشتۂ گل کا کرے بلبل

    چڑھانا تھا عبث کیا قبر پر پھولوں کی چادر کا

    چلے تھے تشنۂ دیدار کچھ کہنے کو مقتل میں

    یہ کیا سمجھے تھے ہووے گا گلو گیر آب خنجر کا

    عزیزؔ اک اور ہی بت کا دکھائیں گے تمیں جلوہ

    ذرا آئے تو قسمت سے ہمارے روز محشر کا

    مأخذ :
    • کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 248)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے