Font by Mehr Nastaliq Web

کہتاہے کوئی بت کوئی کہتا ہے خدا ہو

عزیز حسن

کہتاہے کوئی بت کوئی کہتا ہے خدا ہو

عزیز حسن

MORE BYعزیز حسن

    کہتاہے کوئی بت کوئی کہتا ہے خدا ہو

    اب پر دہ اٹھادو تمہیں دیکھیں بھی تو کیا ہو

    اس پردہ نشینی میں تو ہو فتنہ عالم

    گر سامنے آ جاؤ تو کیا جانیے کیا ہو

    کس یاس سے پلٹی ہوئی آتی ہے فلک سے

    تیری ہی کہیں اے دل مضطر نہ دعا ہو

    جو تم سے کوئی مانگے اسے دے دو اگر تم

    بت کاہے کو کہلاؤ سبھی سمجھیں خدا ہو

    رحمت نے تو اکرام کا اقرار کیا ہے

    یہ اپنی خطا ہے نہ اگر کوئی خطا ہو

    رو دیتے ہیں وہ سن کے مرا حال مصیبت

    ہاں دیکھ کمی اب نہ کوئی آہ رسا ہو

    مقبول عزیزؔ اب تو ہو صدقہ میں تمہارے

    تم خاص خداوند ہو محبوب خدا ہو

    مأخذ :
    • کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 253)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے