Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا شرح سوز دل ہے یا درد کا بیاں ہے

بھولاناتھ مائل

یا شرح سوز دل ہے یا درد کا بیاں ہے

بھولاناتھ مائل

MORE BYبھولاناتھ مائل

    یا شرح سوز دل ہے یا درد کا بیاں ہے

    جو شعر ہے ہمارا اک غم کی داستاں ہے

    پھنکتا ہوں سوز غم سے سینہ میں دل تپاں ہے

    پھر عشق زخم دل پر میرے نمک فشاں ہے

    ہے سانس یعنی مشکل دل اس قدر تپاں ہے

    اس نیم قطرہ خوں میں کیا زور الاماں ہے

    بے شبہہ سب کے دل میں تیری جگہ ہے کافر

    تو کیا پھرا کہ ہم سے برگشتہ اک جہاں ہے

    سوز دروں سے دل میں اک آگ سی لگی ہے

    آہوں کے بدلے لب پر ہر وقت اک دھواں ہے

    لو کہہ چکے بہت کچھ بس اب زباں سنبھالو

    منہ میں مرے بھی آخر اے جان جاں زباں ہے

    وعدوں پہ تیرے اے بت امید مغفرت ہے

    پیماں شکن نہ ہونا اللہ درمیاں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 111)
    • Author : فصیح الدین بلخی
    • مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے