مجھ سے ہر آدمی کو نفرت ہے
مجھ سے ہر آدمی کو نفرت ہے
یہ ترے عشق کی بدولت ہے
غیر بھی کرتے ہیں گلا تیرا
کچھ مجھی کو نہیں شکایت ہے
مردے اٹھنے لگے مزاروں سے
ان کا آنا بھی اک قیامت ہے
واعظو جاؤ اپنا کام کرو
کوئے جاناں ہماری جنت ہے
کیا تردد ہو اپنے مدفن کا
کوچۂ یار تو سلامت ہے
بوسہ مانگا تو منہ بنا کے کہا
ایسی باتوں سے مجھ کو نفرت ہے
توبہ مے سے بہار میں واعظ
یہ بھی اک آپ کی حماقت ہے
اپنے دل کا مجھے گلا ہے امیرؔ
کچھ نہیں غیر کی شکایت ہے
- کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 111)
- Author : فصیح الدین بلخی
- مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.