بات کہتے ہیں اس دہن سے ہم
بات کہتے ہیں اس دہن سے ہم
ہیں پشیمان اس سخن سے ہم
گل رخوں کی ہے اس میں کیا تقصیر
مر گئے اپنے بانکپن سے ہم
قتل کو جو مزار پر آوے
نکل آویں وہیں کفن سے ہم
گل و بلبل سے اے صبا کہیو
خوش رہو تم چلے چمن سے ہم
یہی تکلف و ذلت و خواری
دیکھی جب سے چلے وطن سے ہم
اشک سے مثل شمع جلتے ہیں
کیوں نہ خوش ہوویں انجمن سے ہم
اس سے کیا دوستی لباسی ہے
عشقؔ خوش ہوویں پیرہن سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.