میں زندگی کے سہارے تلاش کرتا ہوں
میں زندگی کے سہارے تلاش کرتا ہوں
تری نظر کے اشارے تلاش کرتا ہوں
کنارے جو ہو شب مہ ہو تو ہو اور میں ہوں
وہ دل فریب نظارے تلاش کرتا ہوں
نہ جانے کون سے گوشے میں پڑ رہے ہوں گے
ترے فراق کے مارے تلاش کرتا ہوں
وہ شوق دل جو تجھے عجز و انکسار کے ساتھ
حضور کہہ کے پکارے تلاش کرتا ہوں
دل حزیں جو کبھی غم گسار رہتے تھے
کہاں ہیں دوست تمہارے تلاش کرتا ہوں
خدا ہی پار لگائے گا اے اثر کہ ہے اب
بھنور میں ناؤ تلاش کرتا ہوں
- کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 144)
- Author : فصیح الدین بلخی
- مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.