Font by Mehr Nastaliq Web

بہت غم نہاں ہیں میری زندگی میں

بہزاد لکھنوی

بہت غم نہاں ہیں میری زندگی میں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    بہت غم نہاں ہیں میری زندگی میں

    بڑی تلخیاں ہیں میری زندگی میں

    کہیں تم کو ملتیں تو تم دم نہ لیتے

    جو محرومیاں ہیں میری زندگی میں

    انہیں کے تصور میں رہتا ہوں ہر دم

    وہ ہر سو عیاں ہیں میری زندگی میں

    جو تم بھی مٹاؤ تو مٹنا ہیں مشکل

    وہ مجبوریاں ہیں میری زندگی میں

    کبھی یاس رہنا کبھی آس رہنا

    نئے دو جہاں ہیں میری زندگی میں

    الٰہی مجھے یہ گوارا نہیں ہے

    سنا وہ بتاں ہیں میری زندگی میں

    نہیں جن کی تعبیر بہزادؔ ممکن

    وہ خواب گراں ہیں میری زندگی میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے