Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لب پے ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکی

بہزاد لکھنوی

لب پے ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    لب پے ہے فریاد اشکوں کی روانی ہو چکی

    اک کہانی چھڑ رہی ہے اک کہانی ہو چکی

    مہر کے پردے میں پوری دل ستانی ہو چکی

    بندہ پرور رحم کیجیے مہربانی ہو چکی

    میرا در تاکا گیا جور و جفا کے واسطے

    جب کہ پورے رنگ پر ان کی جوانی ہو چکی

    جائیے بھی کیوں اپنے جھوٹی تشفی دیجئے

    آپ سے اور میرے دل کی ترجمانی ہو چکی

    آ گیا اے سننے والے اب اپنے پاس وفا

    اب بیاں روداد دل میری زبانی ہو چکی

    آخری آنسو مری چشم الم سے گر چکا

    سننے والو ختم اب میری کہانی ہو چکی

    ہم بھی تنگ آ ہی گئے آخر نیاز و ناز سے

    ہاں خوشا قسمت کہ ان کی مہربانی ہو چکی

    سننے والے صورت تصویر بیٹھے ہیں تمام

    حضرت بہزادؔ بس جادو بیانی ہو چکی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے