Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اب اور کیا طلب کریں اپنی زباں سے ہم

بہزاد لکھنوی

اب اور کیا طلب کریں اپنی زباں سے ہم

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    اب اور کیا طلب کریں اپنی زباں سے ہم

    سب کچھ تو پا چکے ہیں ترے آستاں سے ہم

    گھبرا کے کہہ دیا نگہہ انتظار نے!

    اب تک نہ کہہ سکے تھے جو اپنی زباں سے ہم

    بے دل سے بے خیال سے بے اعتبار سے

    کھیلا کیے فضائے بہار و خزاں سے ہم

    آغاز عشق یہ ہے کہ انجام شوق ہے

    کچھ بدگماں سے وہ ہیں تو کچھ بدگماں سے ہم

    صد شکر پھر قفس میں بہلنے لگا ہے دل

    مانوس ہو چلے ہیں غمِ آشیاں سے ہم

    روداد زندگی میں جو ہے ذکرِ بیخودی

    یہ وہ جگہ ہے بھول گیے ہیں جہاں سے ہم

    بہزادؔ ذوق و شوق کے قربان جائیے

    لپٹے ہوئے ہیں دامنِ پیرِ مغاں سے ہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے