Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیری نظروں میں محبت کا ہے طوفاں ساقی

بہزاد لکھنوی

تیری نظروں میں محبت کا ہے طوفاں ساقی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    تیری نظروں میں محبت کا ہے طوفاں ساقی

    تجھ پہ صدقے میری دنیا میرا ایماں ساقی

    پے بہ پے جام جو کرتا ہے عطا رندوں کو

    لطف پہ لطف ہے احساں پہ ہے احساں ساقی

    تجھ کو کیا دیکھ کیا صبحِ تجلی دیکھی!

    دل کے عالم کا ہے اللہ نگہباں ساقی

    اب تو یہ حال ہے اک سادہ ورق ہو جیسے

    کوئی حسرت ہے نہ خواہش ہے نہ ارماں ساقی

    جام اٹھاتا ہوں تو مے ملتی ہے لبریز مجھے

    اپنے عالم نے کیا ہے مجھے حیراں ساقی

    اور رندوں کو عطاکر مئے و صہبا و سبو

    مجھ کو کافی ہے تیرا گوشۂ داماں ساقی

    اس طرف بھی تو کبھی ہو تیری کافر نظری

    آج بہزادؔ کو بھی کر دے مسلماں ساقی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے