Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عجب عالم ہے میری زندگی کا

بہزاد لکھنوی

عجب عالم ہے میری زندگی کا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    عجب عالم ہے میری زندگی کا

    مسلسل دور ہے اک بے بسی کا

    کہیں منزل نظر آتی نہیں ہے

    نتیجہ مل رہا ہے رہروی کا

    جدھر دیکھو ادھر ناکامیاں ہیں

    خدا حافظ ہماری زندگی کا

    نگاہِ مہر کے قربان جاؤں!

    میرے غم نے بھی دیکھا منہ خوشی کا

    کسی در سے جبیں اٹھتی نہیں ہے

    مزا اب مل رہا ہے بندگی کا

    دل حسرت زدہ خوں ہو چلا ہے

    میرے غم کو بھی موقع ہے خوشی کا

    کسی کو کیا غرض دیکھے جو بہزادؔ

    کہ کس عالم میں ہے بندہ کسی کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے