Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہی میرے لئے اک روز خون روئیں گے

بہزاد لکھنوی

یہی میرے لئے اک روز خون روئیں گے

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    یہی میرے لئے اک روز خون روئیں گے

    یہی یہی کہ جو مجھ کو مٹائے جاتے ہیں

    ہر ایک سانس میں اب تو ہیں عشق کے نغمے

    مٹامٹا کے وہ ہم کو بنائے جاتے ہیں

    یہ راہ عشق کی دشواریاں معاذ اللہ

    وہ ہر قدم پہ ہمیں آزمائے جاتے ہیں

    مرے جہاں میں جز رنج و غم نہیں کچھ بھی

    وہ آج کیوں مری دنیا میں آئے جاتے ہیں

    ہمیں بھی اپنے تڑپنے میں لطف آتا ہے

    خدا کا شکر وہ ہم کو ستائے جاتے ہیں

    وفا کے رنگ میں ڈوبے ہوئے ہیں ہم بہزادؔ

    کہ دل تو روتا ہے ہم مسکرائے جاتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : نغمۂ نور (Pg. 39)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے