Sufinama

بندہ ہوا ہوں جب سے میں پیران پیر کا

امین الدین وارثی

بندہ ہوا ہوں جب سے میں پیران پیر کا

امین الدین وارثی

MORE BYامین الدین وارثی

    بندہ ہوا ہوں جب سے میں پیران پیر کا

    مخفی کھلا ہے بھید جوانان پیر کا

    امی ہوں میرے حال پہ ہے فضل پیر کا

    کرتا ہوں میں مقابلہ ہر دم دبیر کا

    اچھے سے خوش برے سے خفا ہے یہ نفس بد

    دیکھے کوئی تو حال زار اس شریر کا

    دیکھا نظر اٹھا کے جو صیاد تو نے آج

    نخچیر بن گیا مرا دل تیرے تیر کا

    دنیا کی فکر ہے نہ خیالات دیں مجھے

    ہے دل پہ اختیار جو رب قدیر کا

    ناصح کی بات کا نہیں ہوتا اثر ذرا

    نشہ چڑا ہوا ہے مجھے خوب پیر کا

    تو پاس تھا تو ہجر تھا اب دور ہے تو وصل

    سب سے الگ ہے رنگ ترے اس اسیر کا

    ہم اپنے راہ بر کو نہ کیوں مان جائیں گے

    کھولا ہے اس نے بھید سراج منیر کا

    دنیا کے لوگ کیوں نہ کہیں گے امین دینؔ

    وارث بنا ہوں میں بھی کسی اک فقیر کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے