Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رتبہ کوٹھے کا قد بالا سے بالا ہو گیا

برق لکھنوی

رتبہ کوٹھے کا قد بالا سے بالا ہو گیا

برق لکھنوی

MORE BYبرق لکھنوی

    رتبہ کوٹھے کا قد بالا سے بالا ہو گیا

    طور کی چوٹی عصائے دست موسیٰ ہو گیا

    بیٹھ کر روئے جہاں غربت میں دریا ہو گیا

    چار آنسو جب گرے آنکھوں سے چوکا ہو گیا

    شوخی رنگ گل رخسار اس پر ختم ہے

    عکس سے لعل یمن ہیرے کا بندا ہو گیا

    خط نکلتے ہی ملاقاتیں ہوئیں باہم کی ترک

    میرا ان کا حکم حاکم سے مچلکہ ہو گیا

    فی الحقیقت وہ پری رو چودھویں کا چاند ہے

    چادر مہتاب پرتو سے دوپٹا ہو گیا

    کھیل سمجھا کار و بار عالم فانی کو برقؔ

    آنکھ کو نظارۂ ہستی تماشا ہو گیا

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 16)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے