بیاں میں حال پریشاں میرا کہاں آوے
بیاں میں حال پریشاں میرا کہاں آوے
یقیں ہے قطرہ میں کب بحر بیکراں آوے
خبر جو اس قد دل جو کی گر وہاں آوے
مثال آہ کی خود طوبیٰ اور جناں آوے
خیال یار کے تئیں دل میں کب ہے گنجائش
کہ آفتاب فلک ذرے میں کہاں آوے
اسے ہمیشہ بہار ہے جو برگ و بر نہ رکھے
یقیں کے سرو چمن پر کہاں خزاں آوے
نہ ہو نشانہ کبھی تیر آہ کا اس کے
کہ جس کی پشت دو تاغم سوں جیوں کماں آوے
انہیں ہمیشہ بہار ہے جو محو حیرت ہیں
کبھی بھی گلشن تصویر میں خزاں آوے
جو فیض دیوے ستم گر کو آپ سے گزرے
فنا موں تیغ سوں فرسودہ ہو فشاں آوے
کرے ہے جوہر معشوق جلوہ عاشق سوں
صفائے تیغ کو ممکن ہے بے فشاں آوے
کھڑا ہے قافلہ حیرت میں مثل سنگ نشاں
خدا کرے کہ ابھی میر کارواں آوے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.