دل ہی کھو بیٹھے دل لگی کیسی
دل ہی کھو بیٹھے دل لگی کیسی
تم سے بچھڑے تو زندگی کیسی
میرے مرتے ہی میری میت پر
پھوٹ کر روئی بیکسی کیسی
شغل گریہ میں سب بھلا بیٹھے
جانتے ہی نہیں ہنسی کیسی
اب تو آ ہوش میں دل بیتاب
وصل میں بھی یہ بے خودی کیسی
نزع میں پہنچتے ہیں وہ بیدمؔ
اب طبیعت ہے آپ کی کیسی
- کتاب : کلیاتِ بیدم (Pg. 412)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.