عشق نے حسن کا نکھار کیا
عشق نے حسن کا نکھار کیا
تیرے جلووں کو آشکار کیا
ہے میری شام غم اداس تو ہو
تم نے کیوں دل کو سوگوار کیا
بخششوں نے مجھے نوازا ہے
رحمتوں نے گناہ گار کیا
دامن دل میں جو بھی گل آیا
جان رنگینیٔ بہار کیا
دل نے لاکھوں فریب کھائے ہیں
پھر بھی اس بے وفا کو پیار کیا
کس کا شکوہ کروں میں اے بیدارؔ
خود مری آرزو نے خوار کیا
- کتاب : آئینۂ احساس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.