تیرے غم نے یہ دن دکھایا مجھے
تیرے غم نے یہ دن دکھایا مجھے
کہ مجھ سے ہی آخر چھڑایا مجھے
ہوا اپنی ہستی سے بھی بے خبر
نہ معلوم کیا یاد آیا مجھے
خدا جانے تھا خواب میں کیا سماں
ارے درد دل کیوں جگایا مجھے
ستم کرتے مل کر تو پھر لطف تھا
جدائی میں کیا آزمایا مجھے
خدائی سے تیری نہیں کچھ غرض
ملا اس صنم سے خدایا مجھے
نہ دیکھا کچھ ان میں جز انداز جور
مگر وہ بھی کیا تھا جو بھایا مجھے
جفا سے وفا سے کہ از راہ ناز
غرض جس طرح ہو لبھایا مجھے
وفا کا گلہ کیا کروں بے نظیرؔ
یہ کیا کم ہے جو بس ستایا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.