Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کدورت کوئی دور آہوں سے ہوگی

بے نظیر شاہ وارثی

کدورت کوئی دور آہوں سے ہوگی

بے نظیر شاہ وارثی

MORE BYبے نظیر شاہ وارثی

    کدورت کوئی دور آہوں سے ہوگی

    صفائی نہ کچھ ان گواہوں سے ہوگی

    مری ان کی در پردہ راہوں سے ہوگی

    اشاروں سے ہوگی نگاہوں سے ہوگی

    تجلیٔ رحمت گناہوں سے ہوگی

    یہ رونق ہمیں روسیاہوں سے ہوگی

    قیامت کسی کی نگاہوں سے ہوگی

    خدائی بھری دادخواہوں سے ہوگی

    یہ دیر و حرم کفر و اسلام کب تک

    یہ منزل نہ طے ان دوراہوں سے ہوگی

    چمک میں جو بجلی کی یہ شوخیاں ہیں

    لگاوٹ کسی کی نگاہوں سے ہوگی

    تری بات بھی خیر سن لیں گے واعظ

    کوئی دم جو فرصت گناہوں سے ہوگی

    وہ رندی تقدس ہو قربان جس پر

    بھلا ان مشیخت پناہوں سے ہوگی

    کہاں ڈھونڈھتا ہے تو رحمت کو زاہد

    وہ دست و گریباں گناہوں سے ہوگی

    بری رسم ہے شاہد و مے کی لیکن

    یہ جاری انہیں خانقاہوں سے ہوگی

    وہ روز جزا قابل دید ہوگا

    جہاں ان سے کچھ دادخواہوں سے ہوگی

    بگولے بھی زینت ہیں دشت جنوں کی

    مری قدر ان ہی بارگاہوں سے ہوگی

    وہاں کون پوچھے گا رندوں کو زاہد

    جہاں بے گناہی گناہوں سے ہوگی

    مرے گھر نہ آئیں نہ مجھ کو بلائیں

    ملاقات اب اور راہوں سے ہوگی

    سمجھتے ہوں جو عرش فرش زمیں کو

    فقیری انہیں بادشاہوں سے ہوگی

    سزائے محبت دلائیں گی آنکھیں

    یہ رسوائی ان دو گواہوں سے ہوگی

    کرو قتل بے جا مگر یاد رکھو

    ندامت بہت بے گناہوں سے ہوگی

    نظارے کا محشر میں کیا لطف ہم کو

    جگہ بھی وہاں دادخواہوں سے ہوگی

    گمان دعا بے نظیر حزیں پر

    نہ ایسی خطا خیر خواہوں سے ہوگی

    مأخذ :
    • کتاب : کلام بے نظیرؔ (Pg. 193)
    • Author : بے نظیر شاہ وارثی
    • مطبع : مطبع حیدریہ حیدرآباد (1958)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے