Sufinama

خدایا تری تا خدائی رہے

بے نظیر شاہ وارثی

خدایا تری تا خدائی رہے

بے نظیر شاہ وارثی

MORE BYبے نظیر شاہ وارثی

    خدایا تری تا خدائی رہے

    دو عالم میں اس کی دہائی رہے

    ترا نور جب تک رہے جلوہ گر

    یہی اس کی جلوہ نمائی رہے

    تو جب تک شناسا رہے ذات کا

    یہ آگاہ خود آشنائی رہے

    رہے تیری قدرت کا جب تک عمل

    یہی اس کی فرماں روائی رہے

    رہے تو بری تا قیودات سے

    اسے بند غم سے رہائی رہے

    تیرا ناخن حکم جب تک ہو تیز

    یہی اس کی عقدہ کشائی رہے

    ترا دست ہمت رہے تا بلند

    یہ چارہ گر بینوائی رہے

    ترا جلوہ جب تک نہ محدود ہو

    یہی اس کے دل کی سمائی رہے

    رہے وصل جب تک بقا سے تجھے

    نہ اس کی ہماری جدائی رہے

    رہے نا تجھے حسن پر اپنے ناز

    نثار اس پہ ساری خدائی رہے

    سبھی جائے پر خالق بے نظیرؔ

    طبیعت مری اس پہ آئی رہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے