Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غم دل میں اتنا اثر بھی نہیں

بے نظیر شاہ وارثی

غم دل میں اتنا اثر بھی نہیں

بے نظیر شاہ وارثی

غم دل میں اتنا اثر بھی نہیں

میں بسمل ہوں ان کو خبر ہی نہیں

مجھے کھائے جاتا ہے یہ کس کا غم

ابھی دل نہ تھا اب جگر بھی نہیں

کہاں تک سنو گے مری داستاں

نہیں طول تو مختصر بھی نہیں

ہوئی ان کے آنے سے یاس اس قدر

کہ اب جانب در نظر بھی نہیں

جو کچھ دن رہا جوش سودا یہی

تو پھر دیکھ لینا کہ سر بھی نہیں

بنایا مجھے غم نے تصویر یاس

انہیں رحم اس حال پر بھی نہیں

زمانے میں معشوق اے بے نظیرؔ

ستاتے ہیں پر اس قدر بھی نہیں

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے