محبت کا جذب و اثر دیکھئے
محبت کا جذب و اثر دیکھئے
وہ خود لینے آئے خبر دیکھئے
کبھی جن کو لکھتے تھے ہم شوق سے
وہی آج ہیں نامہ بر دیکھئے
کسی کا وہ منہ پھیر کر بیٹھنا
کسی کا وہ کہنا ادھر دیکھئے
کجی میری قسمت کی پھر دیکھنا
ذری اپنی ترچھی نظر دیکھئے
اسی پر ہے ناز نگاہ کرم
میں تڑپوں ادھر آپ ادھر دیکھئے
یہ آنکھیں بہت دن سے تھیں فرش راہ
وہ آئے ہیں اب راہ پر دیکھئے
کوئی عشق کہتا تھا کوئی جنوں
بتاتا ہے کیا چارہ گر دیکھئے
وہ آخر ملے بات کی بات میں
وہ طول اور یہ مختصر دیکھئے
بہت خوب صورت ہیں یوسف مگر
ذرا آپ کو دیکھ کر دیکھئے
اس آئینہ خانہ میں حیرت ہے یہ
کسے دیکھئے اور کدھر دیکھئے
نہیں کھولتے آنکھ کیوں بے نظیرؔ
وہ آتا ہے کوئی ادھر دیکھئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.