یہ کیا ہے ہمیں خیر شر بھی ہمیں
یہ کیا ہے ہمیں خیر شر بھی ہمیں
ہر اک شے کے نفع و ضرر بھی ہمیں
ہمیں کوہ و وادی ہمیں جوئے آب
ہمیں نخل و سبزہ حجر بھی ہمیں
ہمیں ہیں مورخ ہمیں داستاں
ہمیں مخبر حق خبر بھی ہمیں
ہمیں دیر و کعبہ خدا و صنم
ہمیں صاحب خانہ گھر بھی ہمیں
ہمیں لا مکاں میں ہمیں ہر جگہ
ادھر بھی ہمیں ہیں ادھر بھی ہمیں
ہمیں دفتر کل ہمیں لفظ کن
ہمیں طول بھی مختصر بھی ہمیں
ہمیں خود مبصر ہمیں خود نگاہ
تماشائے اہل نظر بھی ہمیں
ہمیں نیست ہیں خود ہمیں ہست ہیں
قضا بھی ہمیں ہیں قدر بھی ہمیں
ہمیں نفس جاناں ہمیں بے نظیرؔ
ہمیں ذات باری بشر ہی ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.