رنگیں شفق جب ہوا جوئے بار کا
رنگیں شفق جب ہوا جوئے بار کا
دامن لٹک رہا ہے عروس بہار کا
شہرا ہے آمد آمد فصل بہار کا
ہر نخل منتظر ہے نئے برگ و بار کا
آئی بہار چار طرف آگ سی لگی
ہر لالہ زار آئینہ ہے شعلہ زار کا
ہے دام صد امید میں بلبل کا دل اسیر
آیا ہے گلستاں میں زمانہ بہار کا
محفل میں فیض ساقی عادل کا عام ہے
پیمانہ بے شراب ہے کس بادہ خوار کا
سارے جہاں میں آپ جو مشہور آج ہیں
احساں کہیں نہ ہو یہ اسی خاکسار کا
دنیائے رنگ و بو میں بسر زندگی ہوئی
میں آشنا ہوں راز خزاں و بہار کا
شاخ مراد جس کی نہ پھولے پھلے کبھی
وہ نخل غم ہوں میں چمن روزگار کا
کانٹے جو پاسباں ہیں تو گل مطمئن نہیں
گلچیں کے دل میں خوف نہیں نوک خار کا
اس گل کو فکر کیا مرے حال خراب کی
دن رات جو ہے مست خود اپنی بہار کا
اے نازنیں جو آٹھ پہر مست ناز ہے
کچھ حال غم بھی سن دل حسرت شعار کا
دن کو سکوں نصیب نہ شب کو نصیب چین
رنگین نہ پوچھ حال دل سوگوار کا
- کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 68)
- مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.