بلبلوں پر کر دے اے صیاد احساں چھوڑ دے
بلبلوں پر کر دے اے صیاد احساں چھوڑ دے
فصل گل آئی ہے ظالم چھوڑ دے ہاں چھوڑ دے
اک طرف پھولے ہیں لالے اک طرف ہیں گل کھلے
دیکھ لے بلبل تماشائے گلستاں چھوڑ دے
شانہ اتنی چیرہ دستی زلف جاناں سے نہ کر
مت پکڑ دانتوں سے اس کے موئے پیچاں چھوڑ دے
لیلیٰ خلوت میں کہے تھی ہنس کے مجنوں سے یہی
بیٹھ رہ در پر مرے جنگل بیاباں چھوڑ دے
شست و شو ظاہر بدن کی کیا بہت کرتا ہے شیخ
صاف رکھ دل کو ذرا وسواس شیطاں چھوڑ دے
زندگی سے تنگ ہو مرنے کی خواہش ہو جسے
کہہ دو اس بیمار سے دارو و درماں چھوڑ دے
بھر کے دامن روز لے جاتا ہے وہ چن چن کے پھول
کیوں پکڑ کے باغباں گلچیں کا داماں چھوڑ دے
اس کو زاہد کھائے جو لذت نہ دے کچھ نفس کو
خشک روٹی کھائے ذوق مرغ و بریاں چھوڑ دے
مرتی ہے اس پر زلیخا کہہ دے یوسف سے ترابؔ
جا عزیز مصر ہو یہ چاہ کنعاں چھوڑ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.