گلستاں اور بیاباں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
گلستاں اور بیاباں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
دل رنجور و شاداں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
کبھی الجھا دیا خود کو کبھی سلجھا لیا خود کو
کسی کی زلف پیچاں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
کہیں ہے آنکھ عاشق کی کہیں دیدار جاناں ہے
بہار حسن تاباں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
کبھی زمزم میں جا ڈوبا کبھی گنگا میں آ نکلا
کہ ہندوؔ اور مسلماں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
کہیں تو پیر مکتب ہے کہیں طفل بجد خاں
کتابوں میں دبستاں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
کہیں ٹیچر کی گھرکی ہے کہیں شاگرد کی خدمت
معلم اور طفلاں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
مسدس میں مخمس میں رباعی میں تغزل میں
غرض ہر ایک دیواں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
جو ڈھونڈھا کوثری نے تجھ کو پایہ ہر جگہ یارب
عیاں میں اور نہاں میں تو ہی تو ہے تو ہی تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.