Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق کی آئینہ داری جذبۂ کامل میں ہے

نہاد سندیلوی

عشق کی آئینہ داری جذبۂ کامل میں ہے

نہاد سندیلوی

MORE BYنہاد سندیلوی

    عشق کی آئینہ داری جذبۂ کامل میں ہے

    وہ مرے دل میں ہے پہلے سے جو ان کے دل میں ہے

    بے کہے سب دل بتاتا ہے جو لائے گا پیام

    میں سر منزل ہوں اور قاصد رہ منزل میں ہے

    ایک حد تک تو بہت کچھ کہہ گئے اپنی سی تم

    اس پہ بھی باقی نہیں معلوم کیا کچھ دل میں ہے

    جزرومد تو بحر ہستی ہی میں ہیں اسباب زیست

    کچھ سکوں ہے بھی اگر تو اضطراب دل میں ہے

    گو مگر حالت ہے اپنی حسرت دیدار میں

    میرا جینا اور مرنا بھی عجب مشکل میں ہے

    سنگ دل اتنا بھی یارب کوئی دنیامیں نہ ہو

    تیر ہے چٹکی میں اس کی زخم اس کے دل میں ہے

    ٹھوکریں کیوں کوبکو کھاتا ہے آخر اے نہادؔ

    ڈھونڈتا پھرتا ہے تو جس کووہ تیرے دل میں ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 302)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے