داور حشر یہ ہے حشر میں ارماں مجھ کو
داور حشر یہ ہے حشر میں ارماں مجھ کو
بدلے جنت کے ملے کوچۂ جاناں مجھ کو
لے گئے لے گئے دل کر گئے بے جاں مجھ کو
دے گئے دے گئے داغ غم ہجراں مجھ کو
میں تو کعبے کی طرف دل کو چلا تھا لے کر
لے چلا دل طرف کوچۂ جاناں مجھ کو
اشک شوئی غم فرقت میں یونہی ہوتی ہے
ہنس دیا کرتے ہیں وہ دیکھ کے گریاں مجھ کو
جس طرف کوچۂ قاتل میں گزر ہوتا ہے
نظر آتے ہیں ادھر موت کے ساماں مجھ کو
مری تقدیر کہ تم سا تو مسیحا پایا
اور پھر بھی نہ ملا درد کا درماں مجھ کو
یوں اکیلے ترا جانا نہیں اچھا سر حشر
ساتھ لے لے بت غارت گر ایماں مجھ کو
کافر عشق بتاں ہوں میں تعجب ہے جگرؔ
کیوں مسلمان سمجھتے ہیں مسلماں مجھ کو
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 216)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.