زہے تلاش کہ سرگرم جستجو ہو کر
ملا ہوں رنگ میں رنگ اور بو میں بو ہو کر
تری گلی میں ترے دل کا نقش ہوکے رہا
رقیب مٹ نہ گیا میری آبرو ہو کر
وہاں کلیم سے وہ ناز یاں یہ دعوے ہیں
کبھی حجاب نہ ہو ہم سے گفتگو ہو کر
نگاہ شوق نے کیا خواب میں نہیں دیکھا
نیا حجاب ہے چھپتے ہو رو بہ رو ہو کر
نگہ نگہ سے تری وار تھا کہ دل میرا
مژہ سے ٹپکتا رہا لہو ہو کر
ہمارے جذب محبت کو دیکھتا قاتل
کہ رہ گیا تیرا خنجر رگ گلو ہو کر
بتوں کے خوف سے ڈر ڈر کے رہ گیا ہوں میں
ہزار مرتبہ آمادۂ وضو ہو کر
ہوا ہوں میں بھی اے داغؔ اپنا دشمن آپ
زمانہ دوست ہے اس کا مرا عدو ہو کر
- کتاب : Majmua-e-Qawwali, Part 4 (Pg. 9)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.