Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیکھا تجھے تو کھو گیا اپنے خیال میں

میکش اکبرآبادی

دیکھا تجھے تو کھو گیا اپنے خیال میں

میکش اکبرآبادی

MORE BYمیکش اکبرآبادی

    دیکھا تجھے تو کھو گیا اپنے خیال میں

    کیا آئینے کی شان ہے تیرے جمال میں

    جلووں میں تیرے کھو گئی دنیا نگاہ کی

    عالم میں اب جمال ہے عالم جمال میں

    آئینے میں کہاں وہ تمنا کی زینتیں

    اپنا جمال دیکھیے میرے خیال میں

    ہے تو ہی زیب بت کدۂ قال بھی مگر

    کچھ اور ہے تو کعبۂ ارباب حال میں

    مانا کہ ہے رقیب بھی تیری ہی اک جہت

    لازم ہے امتیاز جمال و جلال میں

    روٹھے تو ان پہ چھا گئی کچھ اور بھی بہار

    بیٹھے ہوئے ہیں محویت بے خیال میں

    میکشؔ مرے گناہ کی کرامت نہ پوچھئے

    وہ خود ہے شمع مری شب انفعال میں

    مأخذ :
    • کتاب : Maikash Akbarabadi (Pg. 4)
    • Author : Moin Faridi

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے