دین و مذہب سے ترے عاشق کو اب کیا کام ہے
دین و مذہب سے ترے عاشق کو اب کیا کام ہے
وہ سمجھتا ہی نہیں کیا کفر کیا اسلام ہے
جتنا تیرا نام لوں اتنا ہی بھڑکے دل میں شوق
واہ واہ صلے علیٰ کیا خوب تیرا نام ہے
کوئی دیوانہ ہوا تو کوئی سولی پر چڑھا
سرفروشان محبت کا یہی انجام ہے
عارفؔ خستہ جگر شاباش کیا کہنا ترا
دل شکستہ ہے مگر لب پر اسی کا نام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.