دل جلوہ گاہ صورت جانانہ ہو گیا
شیشہ یہ ایک دم میں پری خانہ ہو گیا
شب کیوں کہ سلطنت نہ کرے تاج زر سے شمع
رشک پر ہما پر پروانہ ہو گیا
کیفتیوں سے گردش چشم بتاں کی دل
شیشہ کبھی بنا کبھی پیمانہ ہو گیا
طغیانیٔ سرشک سے اپنی بھی بعد قیس
دریا کا پاٹ دامن ویرانہ ہو گیا
زنجیر کیوں نہ اس کی قسم بوس ہو بھلا
جو کوئی تیرے عشق میں دیوانہ ہو گیا
یاں تک کیا ہے شہرۂ آفاق عشق نے
قصہ مرا بھی خلق میں افسانہ ہو گیا
کیا روئیے خرابیٔ اقلیم دل کو دیکھ
آنکھوں کے دیکھتے ہی تو کیا کیا نہ ہو گیا
ساقی کدھر پھرے ہے تو تنہا برنگ جام
تجھ بن خراب ان دنوں مے خانہ ہو گیا
- کتاب : کلیات شاہ نصیرؔ مرتب: تنویر احمد علوی (Pg. 173)
- Author : شاہ نصیرؔ
- مطبع : مجلس ترقی ادب، لاہور (1971)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.