Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل کے ہر گوشے میں تو ہو عاشقی ایسی تو ہو

صادق دہلوی

دل کے ہر گوشے میں تو ہو عاشقی ایسی تو ہو

صادق دہلوی

MORE BYصادق دہلوی

    دل کے ہر گوشے میں تو ہو عاشقی ایسی تو ہو

    میں تیرا ہو کر رہوں اب زندگی ایسی تو ہو

    میرا دل بن جائے اسرار محبت کا امیں

    تیرے دامن سے مجھے وابستگی ایسی تو ہو

    حسرت و ارماں کا دل سے ہر نشاں جاتا رہے

    جس میں ہو تیری رضا میری خوشی ایسی تو ہو

    زندگی بھر پائے جاناں ہی پہ سر جھکتا رہے

    بندگی کا لطف جب ہے بندگی ایسی تو ہو

    بے نیاز غم گزر جائیں ہر ایک منزل سے ہم

    عشق کی راہوں میں دل کو آگہی ایسی تو ہو

    منزل مقصود بڑھ کر خودبخود چومے قدم

    کم سے کم عزم و یقیں میں پختگی ایسی تو ہو

    سننے والوں کے دلوں کو بخش دے نور یقین

    میرے قصے میں تمہاری روشنی ایسی تو ہو

    زندگی بھر ہوش کا عالم نہ ہو مجھ کو نصیب

    چشم مست ناز سے بادہ کشی ایسی تو ہو

    میری ہر لغزش پہ آ جائے میرے ساقی کو پیار

    ہوش سے صادقؔ مجھے بے گانگی ایسی تو ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے