دل کو شیشہ کہوں آنکھوں کو میں پیمانہ کہوں
دل کو شیشہ کہوں آنکھوں کو میں پیمانہ کہوں
آپ مے خانہ بنوں پھر تجھے مے خانہ کہوں
پائے ساقی سے ہے ثابت قدمی ہستی میں
سجدۂ شکر کو میں لغزش مستانہ کہوں
ایک ہی آگ ہے دو نام سے دو سمت لگی
شعلہ شمع کو سوز دل پروانہ کہوں
خلق سودا زدۂ دَیر و حَرم ہے لیکن
ہے کوئی ان میں جسے میں تیرا دیوانہ کہوں
کچھ بھی دیکھا نہ گیا دیکھنے والوں سے ذھینؔ
کیوں نہ جلووں کو حجاب رخ جانانہ کہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.