دل لے کے پوچھتے ہو کہ دل دار کون ہے
دل لے کے پوچھتے ہو کہ دل دار کون ہے
ہم کس طرح کہیں کہ طرح دار کون ہے
ویران دل کو دیکھتے ہیں دم بدم فزوں
مقدور کیا ہے کہیے ستم گار کون ہے
کہتا ہے فہم ظاہر و مظہر تو ایک ہے
پھر کہیے اس جہاں میں نمودار کون ہے
بخشے جو دل کی زندگی اور مستمع کو دید
ایسے کلام پاک سے بیزار کون ہے
بے دست و پاؤں جاتے ہیں لاکھوں ہی جس کے ساتھ
بارے کہو یہ قافلہ سالار کون ہے
رندی و مستی شوق سے کر عشقؔ ہم سے سن
جب وہ ہوا غفور گنہ گار کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.