دل تجھے کیسی بے قراری ہے
دل تجھے کیسی بے قراری ہے
کس کے آنے کی انتظاری ہے
کبھی اس نے تجھے نہ یاد کیا
تجھ کو یوں جس کی یادگاری ہے
غیر کے گھر وہ آ کے بیٹھ رہا
یہ بھی کوئی راہ و رسم یاری ہے
منہ سے قاصد کے سن کے خوش خبری
وصل کی پھر امیدواری ہے
کہہ دو اس سے نہ دیکھے جیٹھ کی راہ
ماہ بیساکھ ہم پے بھاری ہے
نہ ہوئی ہوگی یوں کسی کی ترابؔ
غم سے جو کیفیت ہماری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.