دریا دریا ساحل ساحل
دریا دریا ساحل ساحل
موجیں ہیں یا کوئی قاتل
تم ہو دل کے راجہ لیکن
مٹی مٹی میرا یہ دل
رشتوں کے یہ کھیل نرالے
ساری دنیا اس میں شامل
دنیا داری سیکھ نہ پائے
ہیں بھی کتنے بدھو غافل
دیکھ نہ پائے سورج ہرگز
تاروں کی یہ جھلمل جھلمل
سب کچھ چھوڑ کے جانا ہو تو
دنیا تجھ کو پا کر حاصل
ان کو بھی جاویدؔ دکھا دو
زخمی سینہ گھائل یہ دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.