اک دو قدم بھی جو تری راہوں میں آ گئے
اک دو قدم بھی جو تری راہوں میں آ گئے
وہ خوش نصیب تیری پناہوں میں آ گئے
حسن و جمال دوست کا عالم نہ پوچھئے
جلوہ سمٹ کے میری نگاہوں میں آ گئے
جینے نہ دیتے ہم کو زمانے کے حادثے
اچھا ہوا کہ تیری پناہوں میں آ گئے
دل کو متاع راحت و تسکین مل گئی
وہ مسکرا کے جب بھی نگاہوں میں آ گئے
ظرف نظر کی بات ہے ہم ان کی بزم سے
کیف حیات لے کے نگاہوں میں آ گئے
دیر و حرم میں چل دئے دیر و حرم کے لوگ
جو رند تھے وہ تیری پناہوں میں آ گئے
میں نے ہزار سجدے کئے ہیں بہ صد نیاز
جب تیرے نقش پا میری راہوں میں آ گئے
اے عشق جو بھی تیری پناہوں سے دور تھے
جب دور ہو گئے تو نگاہوں میں آ گئے
صادقؔ نصیب ہوگی مجھے صبح آرزو
وہ شام ہی سے میری نگاہوں میں آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.