نیکوں کے بیچ تیرے بد کار ہیں تو ہم ہیں
نیکوں کے بیچ تیرے بد کار ہیں تو ہم ہیں
تیری عنایتوں کے حق دار ہیں تو ہم ہیں
جب عشق ہی نہ ہو تو کیا حسن کا سنورنا
در اصل تیرے رخ کا سنگھار ہیں تو ہم ہیں
اجداد کا ہے ورثہ یہ ذوق شاعری بھی
اس پار ہیں تو ہم ہیں اس پار ہیں تو ہم ہیں
بیٹھے ہیں ان کے در پر گو سر پہ خاک ڈالے
اورنگ زیب و شان دستار ہیں تو ہم ہیں
کہتے ہیں ہم غزل تو بڑھتا ہے حسن اس کا
امجدؔ کسی کا رنگ رخسار ہیں تو ہم ہیں
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 40)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.