Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ساقیا! تھوڑی سی دے دے مجھے پیمانے سے

فخر گیاوی

ساقیا! تھوڑی سی دے دے مجھے پیمانے سے

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    دلچسپ معلومات

    مصرعۂ طرح ’’فائدہ ہوگا نہ کچھ تیغ کے دکھلانے سے‘‘

    ساقیا! تھوڑی سی دے دے مجھے پیمانے سے

    آج پیاسا نہ پھروں گا ترے مے خانے سے

    مبتلا پہلے پہل دل یہ ہوا الفت میں

    منتشر ہوتا ہے، گھبراتا ہے بہلانے سے

    شمع کیا جانے گی بے تابیِ پروانہ کو

    پوچھیے! حالتِ دل کچھ اسی دیوانے سے

    خوب جی بھر کے ستاؤ! مگر اتنا سن لو

    قدر ہوگی تمہیں اے جاں مرے مر جانے سے

    دھمکیوں سے نہیں ڈرتے کبھی مرنے والے

    فائدہ ہوگا نہ کچھ تیغ کے دکھلانے س

    فخرؔ بس کر! کہ نہیں تاب مجھے سننے کی

    منہ کو آتا ہے کلیجہ ترے افسانے سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے