Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محوِ حیرت ہیں جمال چشمِ دلبر دیکھ کر

فخر گیاوی

محوِ حیرت ہیں جمال چشمِ دلبر دیکھ کر

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    دلچسپ معلومات

    مصرعۂ طرح ’’پڑھ لیا قسمت کا لکھا ہم نے تیور دیکھ کر‘‘

    محوِ حیرت ہیں جمال چشمِ دلبر دیکھ کر

    مست و بے خود ہوگئے ہم مئے کا ساغر دیکھ کر

    غیظ سے ان کے عیاں ہے میری بدبختی کا راز

    پڑھ لیا قسمت کا لکھا ہم نے تیور دیکھ کر

    جان تک جائے تو کچھ پروا نہیں جانباز ہیں

    ہم نہیں ڈرتے کبھی شمشیر و خنجر دیکھ کر

    وہ مظالم ہم پہ ڈھائے ہیں کہ پتھر کا بھی دل

    پانی پانی ہوگیا جورِ ستم گر دیکھ کر

    نقد دل لے کر، نگاہیں پھیر کر، وہ چل دیے

    کیوں نہ حسرت ہو مجھے اپنا مقدر دیکھ کر

    ساری امیدیں مبدل ہوگئی ہیں یاس سے

    اپنی قسمت دیکھ کر اپنا مقدر دیکھ کر

    بے رخی دوست، بیتابئ دل جورِ فلک

    رونا آتا ہے مجھے اپنا مقدر دیکھ کر

    فخرؔ! افسانے میں تیرے ہے قیامت کا اثر

    دل پھٹا جاتا ہے تیرے غم کا دفتر دیکھ کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے