Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل وہ ہے آٹھ پہر جس میں ترا دھیان رہے

فخر گیاوی

دل وہ ہے آٹھ پہر جس میں ترا دھیان رہے

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    دل وہ ہے آٹھ پہر جس میں ترا دھیان رہے

    جاں وہ ہے جو تری راہ میں قربان رہے

    ہم رہیں یاد رہے عیش کا سامان رہے

    دل میں حسرت نہ رہے کوئی نہ ارمان رہے

    آدمی وہ ہے تمیز حق و باطل ہو جسے

    دہر میں اچھے برے کی اسے پہچان رہے

    موج و طوفان و تلاطم کا مجھے ڈر کیا ہو

    خود خدا جب مری کشتی کا نگہبان رہے

    تیرا دیدار جو بھولے سے بھی ہوجائے نصیب

    تا قیامت مرے سر پر بڑا احسان رہے

    یہ شب ماہ، یہ تنہائی، یہ صحن گلشن

    دل میں کیو ں کر نہ ترے وصل کا ارمان رہے

    جان کی خیر محبت میں نہیں ہے اے فخرؔ

    یہ دعا ہے کہ سلامت مرا ایمان رہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے