تیری نسبت میرا سہارا ہے
تیری نسبت میرا سہارا ہے
یہی کشتی یہی کنارا ہے
سر تو سجدے سے میں اٹھا لیتا
کیا کروں نقش پا تمہارا ہے
وہ در یار ہے خدا کی قسم
میں نے سجدہ جہاں گزارا ہے
اے صنم تجھ کو پوجنے کے لیے
میں نے دل میں تجھے اتارا ہے
وہ ترے آستاں پہ جا پہنچا
تو نے جس کو صنم پکارا ہے
دل ہے مشتاق آ بھی جاؤ صنم
میری تنہائی نے تمہیں پکارا ہے
تیرا در چھوڑ کے کدھر جاؤں
تیرے در سے مرا گزارا ہے
جستجو کس مقام پر لائی
مجھ میں اب یار کا نظارا ہے
تو فناؔ ہو کے زندگی پا لے
نگۂ یار کا اشارہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.